Saturday, July 22, 2017

وضو میں پانی زیادہ خرچ کرنے کی ۵ صورتیں

وضو میں پانی زیادہ خرچ کرنے کی ۵ صورتیں*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۷۹ ⭕

وضو میں اعضاء کو ۳ مرتبہ سے زیادہ دھونا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
وضو میں اعضاء کو ۳ مرتبہ سے زیادہ دھونے کی چند صورتیں ہیں
1⃣ اگر ۳ سے زیادہ مرتبہ اس اعتقاد سے دھو رہا ہے کہ یہ ثواب یا سنت ہے مکروہ تحریمی یعنی حرام کے قریب ہے
2⃣ اگر ایسا اعتقاد نہیں لیکن بلا وجہ کر رہا ہے تو بیکار ہونے کی وجہ سے مکروہ تنزیہی ہے
3⃣ اگر کبھی شک کو دور کرنے اور اپنے دل کے اطمنان کی خاطر ۳ سے زیادہ مرتبہ دھو لیا تو کوئی کراہت نہیں
4⃣ مسجد یا مدرسہ کے وقف پانی سے ۳ مرتبہ سے زیادہ دھونا حرام ہے
نوٹ... آج کل مسجد کے پانی سے خاص کر پیروں کو ۳ مرتبہ سے زیادہ دھویا جاتا ہے لہذا اس سے بچنے کا اہتمام کرے
📗 حضرت مفتی محمود حسین گنگوہی رحمت اللہ علیہ فرماتے تھے کہ وضو میں پانی فضول خرچ کرنے سے نماز کا خشوع جاتا رہتا ہے

📗 احسن الفتاوی ۲/۱۵ کی تسہیل عبارت

واللہ اعلم بالصواب
[✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...