Thursday, July 27, 2017

صف میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف میں

*صف میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف میں نماز*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۸۴ ⭕

اگلی صف میں جگہ خالی ہونے کے باوجود دوسری صف بنا کر نماز پڑھنے والوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

اگلی صف میں جگہ خالی ہو تو اسکو پر کرنا لازم اور ضروری ہے اور جگہ خالی ہوتے ہوئے دوسری صف میں نماز پڑھنے والوں کی نماز مکروہ ہوتی ہے لہذا جبتک اگلی صف میں جگہ خالی ہو دوسری صف نہ بنائ جائے

📗 فتاوی قاسمیہ ۷/۸۰...۴/۱۴۵

⭕ آج کا دوسرا سوال..... ⭕

اگلی صف میں جگہ خالی ہو تو بعد میں آنے والا شخص نمازیوں کے سامنے سے گذر کر اگلی صف کو پر کر سکتا ہے؟ کیا اس عمل سے گنہگار ہوگا؟

🔵 جواب 🔵

جی صف مکمل کرنے کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ نمازیوں کے سامنے سے گذر کر بھی صف مکمل کرنے کی اجازت ہے اس میں کوتاہی ان لوگوں کی ہے جنہونے اگلی صف میں جگہ خالی ہونے کے باوجود دوسری صف بنالی لہذا ایسے میں سامنے سے گذر کر صف مکمل کرنے والا گنہگار نہیں ہوگا

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...