Saturday, July 29, 2017

بال کٹوانے کی جائز اور نا جائز صورتیں

بال کٹوانے کی جائز اور نا جائز صورتیں

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۸۷ ⭕

بال کٹوانے کی جائز اور نا جائز صورتیں کون کون سی ہیں اور ان کا حکم کیا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
👈🏻بال رکھنے کی جائز صورتیں ۳ ہیں
۱... زلفے رکھنا
۲... حلق یعنی پورہ سر منڈوانا
۳... پورے سر کے بالوں کو برابر رکھنا

ان سب میں افضل پہلی صورت ہے پھر دوسری اور پھر آخری صورت کا درجہ ہے

👈🏻 بال رکھنے کی نا جائز صورتیں ۲ ہیں
۱... قضا یعنی سر کے کچھ حصے کے بالوں کو زیادہ کٹوانا کچھ کو کم کٹوانا اسکو انگریزی کٹ بھی کہتے ہيں یا کچھ حصے کے بالوں کو منڈوانا کچھ کو چھوڑ دینا
۲... ایسے بال رکھنا جو کفار یہود و نصاری ھنود کا شعار ہو یا بد دین فساق و فجار یعنی کھلم کھلا گناہ کرنے والے مثلا ہیرو وغیرہ کا طریقہ ہو
📏یہ دونوں صورتیں حرام اور مکروہ تحریمی ہے دونوں میں صرف عقیدے کے اعتبار سے فرق ہے عمل کے اعتبار سے دونوں برابر ہے دونوں گناہ کبیرہ ہے اور دونوں پر عذاب ہے

نوٹ...
آج ہمارے معاشرے میں نوجوان اکثر ان دونوں قسموں کے نا جائز بال کٹوانے کی صورتوں میں مبتلا ہیں ایسے بال کٹوانا ایک ایسا گناہ ہے جو ہر گھڑی ہر لمحہ اس کے ساتھ لگا رہتا ہے کبھی الگ نہیں ہوتا نماز روزہ میں ہو تب بھی گنہگار سو رہا ہو تب بھی گنہگار
اور زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب لوگ اپنے نابالغ بچوں جن کی کوئ فرمائشی نہیں ہوتی ان کے بال بھی ایسے ہی غلط طریقے سے کٹواتے ہیں یاد رہے یہ بچے نابالغ ہیں انکا نامہ اعمال اب تک نہیں کھلا ہے لیکن ماں باپ کو انکے ایسے بال کٹواکر غلط تربیت کرنے اور ناجائز شوق7پیدا کرنے کا گناہ ہوگا
📗احسن الفتاوی ۷۹ سے ۸۶ کا خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...