Monday, July 10, 2017

گاڑی والوں کا رشوت دینا

*گاڑی والوں کا رشوت دینا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۶۶ ⭕

پولیس والے گاڑی پکڑ لے تو انکو رشوت دینا کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اگر کسی کے پاس لائسنس اور گاڑی کے ضروری کاغذات وغیرہ نہ ہو یا سرکاری طے شدہ اعداد سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا ہو یا نو پارکنگ یا نو انٹری وغیرہ جیسے قانون کو توڑے اور پولیس والے گاڑی روک لے اور چالان بنادے تو اس وقت قانونی جرمانے سے بچنے کے لیے رشوت دینا ناجائز ہے رشوت لینے اور دینے والا دونوں گنہگار ہونگے

البتہ جب ضروری کاغذات موجود ہے اور ٹریفک کا کوئی قانون نہیں توڑا ہے پھر بھی بلا وجہ تنگ اور پریشان کرے اور بلا پیسے لئے نہ چھوڑے یا چھوٹا چالان بنادے تو اس وقت انکے اس ظلم سے بچنے کے لیے مجبورا رشوت دینی پڑے تو اس کی گنجائش ہے اس صورت میں رشوت دینے والا گنہگار نہیں لیکن پولیس والا گنہگار ہے انکے لئے یہ رشوت کا پیسہ حرام ہے

📗 جدید معاملات کے شرعی احکام ۱/۲۵۹

واللہ اعلم بالصواب

*وضو کے بعد تھوک میں خون دیکھنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۶۷ ⭕

وضو کرنے کے بعد تھوک میں خون نظر آگیا تو کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
اسکی ۳ صورتیں ہیں جنکی تفصیلات حسب ذیل ہے

۱...خون غالب ہے یعنی تھوک کا رنگ سرخ ہے تو وضو ٹوٹ گیا

۲... خون مغلوب ہے یعنی تھوک کا رنگ زرد ہے تو وضو نہیں ٹوٹا

۳... خون اور تھوک برابر ہے یعنی رنگ نہ سرخ ہے نہ زرد دونوں میں شک ہے تب بھی وضو ٹوٹ گیا

📗 ما لا بد منہ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

Subscribe Our Youtube Channel
http://Www.youtube.com/BayanatPost

Download Our Android App
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam.group

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...