Tuesday, July 11, 2017

شک سے وضو ٹوٹنا

شک سے وضو ٹوٹنا

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۶۸ ⭕

پیٹ میں گڑبڑی ہو اور گیس اندر اندر گھومنے کی وجہ سے وضو ٹوٹنے کا شک ہو جائے تو کیا وضو ٹوٹ جائیگا ایسے میں نماز کا کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
صورت مسؤلہ میں اس طرح کے وساوس سے ہرگز وضو نہیں ٹوٹتا جب تک کہ ہوا خارج نہ ہو نے کا یقین نہ ہو جائے آواز سن کر یا بدبو کے احساس کے ذریعے یا کسی اور ذریعے سے یقین ہو جائے کہ ہوا خارج ہو گئ ہے. جب تک شک رہیگا وضو ٹوٹا نہیں مانا جائیگا اور نماز درست و صحیح ہوگی

📗 مسائل وضو صفحہ ۸۰
بحوالہ

📙 فتاوی رشیدیہ ۱/۲۸۳

نوٹ... جب نماز شروع کرتے ہیں تب ہی وضو ٹوٹنے کا وسوسہ آتا ہو اور دوسرے وقت میں نہ آتا ہو تو یہ شیطان کی طرف سے ہے اسکی طرف دھیان نہیں دینا چاہیے..... از احقر

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Channel
http://Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...