Sunday, July 16, 2017

غریب کے حج کا حکم

*غریب کے حج کا حکم*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۷۳ ⭕

۱.... یک غریب شخص نے غربت کے زمانے میں قرضہ اور چندہ لیکر حج کیا تھا اب وہ مالدار ہو گیا تو کیا اب اس پر دوبارہ حج فرض ہوگا؟
۲... ایک شخص کو اس کے والد نے حج کروایا تھا اب وہ گھر سے الگ ہونے کے بعد اپنی کمائی سے مالدار ہو گیا ہے تو کیا اب اس پر دوبارہ حج فرض ہوگا؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
دونوں صورتوں میں مالدار ہونے سے قبل کی حالت میں جو حج ادا کیا تھا اس سے حج کا فریضہ ادا ہو گیا کیونکہ حج قدرت و استطاعت حاصل ہونے کی وجہ سے زندگی میں صرف ایک مرتبہ فرض ہوتا ہے جو پہلے ہو چکا لہذا اب دوبارہ فرض نہیں ہوگا

📗 فقہی ضوابط صفحہ ۱۳۰
بحوالہ
📙 ھندیہ ۱/۲۱۷
📒 شامی ۳/۴۶۱

واللہ اعلم بالصواب

*اللہ کو god کہنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۷۴ ⭕

O my god...
بعض مسلمانوں کی زبان پر کسی تکلف و مصیبت یا تعجب کے وقت یہ جملہ آتا ہے... سوال یہ ہے کہ کیا اللہ کو god. کہکر پکار سکتے ہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
ہاں اللہ کو god کہکر پکار سکتے ہیں کیونکہ اللہ کے بہت سے نام ہیں چنانچہ انگریزی میں  اللہ کو god کہا جاتا ہے

📗 محقق و مدلل جدید مسائل صفحہ ۵۵

نوٹ. البتہ یہ لفظ چونکہ عیسائیوں کے یہاں انکے مشترک خدا... یعنی عیسی مریم اور اللہ.. کے لئے استعمال ہوتا ہے لہذا انکی مشابہت سے بچنا چاہیے......
از طالب علم

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...