جماعت کی نماز میں بڑوں کی صف میں بچوں کا حکم
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۸۳ ⭕
بڑوں کی صف میں بچوں کا کھڑا کرنا کیسا ہے؟ کتنے سال کا بچہ بڑوں کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے؟
چھوٹا بچہ بالغوں کی صف میں کھڑا ہو تو کیا پیچھے کی صف میں نماز پڑھنے والے بالغوں کی نماز مکروہ ہوگی؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
اگر بچے ایک دو ہوں تو چاہے وہ کسی بھی عمر کے ہوں بشرطیکہ وہ وضو نماز کو جانتے ہوں یا انکے الگ کھڑے کرنے میں اس بات کا اندیشہ ہو کہ وہ ایک جگہ سے ہٹ کر شرارت کرینگے اور بڑوں کی نماز میں خلل ہوگا یا عیدین کی نمازوں میں حرم وغیرہ جیسی جگہوں پر جہاں بچوں کی الگ صف بنانے میں مجمع کثیر ہونے کی بنا پر بچوں کے گم ہو جانے کا خطرہ ہو ایسے حالات و مواقع پر بچوں کو بڑوں کی صف میں کھڑا کرنے کی گنجائش ہے
اس سے پیچھے نماز ادا کرنے والے بڑوں کی نماز میں کوئ کراہت نہیں آئیگی
اگر بچے زیادہ ہوں تو انکی مستقل صف بالغوں کے پیچھے بنانی چاہیے
📗 کتاب المسائل ۱/۴۰۳
📒 کتاب النوازل ۷/۱۰۲ سے ۱۰۷ تک سے ماخوذ.....
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost
No comments:
Post a Comment