Monday, October 30, 2017

الیکشن میں ووٹ کی شرعی حیثیت

*الیکشن میں ووٹ کی شرعی حیثیت*

⭕ آج کا سوال نمبر۱۱۶۵ ⭕

کیا ووٹ ڈالنا ضروری ہے؟
.

🔵 جواب 🔵

ہاں اپنے ووٹ کا استعمال کرنا شرعا ضروری ہے
اس بارے میں چند غلط فہمیاں ہیں
پہلی غلط فہمی تو سیدھے سادے لوگوں میں اپنی طبعی شرافت کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے اسکا منشا اتنا برا نہیں لیکن نتیجہ بہت برا ہے وہ غلط فہمی یہ ہے کہ آج کی سیاست مکر و فریب کا دوسرا نام بن چکی ہے اسلۓ شریف آدمی کو نہ سیاست میں حصہ لینا چاہیے نہ الیکشن میں کھڑا ہونا چاہیے اور نہ ووٹ ڈالنے کے چکر میں پڑنا چاہیے
یہ غلط فہمی خواہ کتنی نیک نیتی کے ساتھ ہو لیکن بہرحال غلط اور ملک و ملت کے لئے مضر ہے موجودہ دور میں ہماری سیاست بلا شبہ مفاد پرست لوگوں کے ہاتھوں گندگی کا ایک تالاب بن چکی ہے لیکن جب تک کچھ صاف ستھرے لوگ اسکو صاف کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھینگے اس گندگی میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائیگا اور پھر ایک نہ ایک دن یہ نجاست ان کے گھروں تک پہنچ کر رہیگی
لہذا عقل مندی اور شرافت کا تقاضہ یہ نہیں کہ سیاست کی اس گندگی کو دور دور سے برا کہا جاتا رہے بلکہ عقل مندی کا تقاضہ یہ ہے کہ سیاست کے میدان کو ان لوگوں کے ہاتھوں سے چھیننے کی کوشش کی جائے جو مسلسل اسے گندہ کر رہے ہیں
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان الناس اذا راو ا الظالم فلم یاخذوا علی یدیہ اوشک ان یعمہم اللہ بعقاب.... ابو داؤد. ترمذی
ترجمہ
اگر لوگ ظالم کو دیکھ کر اسکا ہاتھ نہ پکڑے تو کچھ بعید نہیں کہ اللہ تعالی ان سب پر اپنا عذاب عام نازل فرمادے

اگر آپ کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ ظلم ہو رہا ہے اور انتخابات چناو کی سرگرمیوں میں حصہ لیکر اس ظلم کو کسی نہ کسی درجے میں مٹانا آپکی قدرت میں ہے تو اس حدیث کی رو سے یہ آپکا فرض ہے کہ خاموش بیٹھنے کے بجائے ظالم کا ہاتھ پکڑ کر اسکو مقدور بھر ظلم سے روکنے کی کوشش کرے
بہت سے دیندار لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم ووٹ استعمال نہیں کرینگے تو اس سے کیا نقصان ہوگا لیکن سنۓ کے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کیا ارشاد فرماتے ہیں
حضرت سہیل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے مسند احمد میں روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
من اذل عندہ مؤمن فلم ینصرہ وھو یقدر علی ان ینصرہ اذل اللہ علی رؤوس الخلائق یوم القیامة
.. جمع الفوائد ۲/۱۰
ترجمہ
جس شخص کے سامنے کسی مؤمن کو ذلیل کیا جائے اور وہ اسکی مدد کرنے پر قدرت کے باوجود مدد نہ کرے تو اللہ تعالی قیامت کے میدان میں برسر عام رسوا کرینگے

((( انتخابات میں ووٹ کی شرعی حیثیت از مفتی تقی عثمانی دام ظلہ)))

📝 Mufti Imran Ismail Memon.

🕌 Ustaze Darul Uloom Rampura, Surat, Gujarat, India.

💻📱
http://www.aajkasawal.page.tl

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...