Tuesday, October 10, 2017

دیوالی اور ان کے نۓ سال کی مبارکباد دینے کا حکم

*دیوالی اور ان کے نۓ سال کی مبارکباد دینے کا حکم*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۴۶ ⭕

کیا غیر مسلم دوستوں کو دیوالی کی مبارکباد دینا جائز نہیں؟
اگر نہیں تو اسکی کوئ جائز شکل ہو تو بتائیے
کیونکہ اگر ایسا نہ کریں تو ہمارے ساتھ تعلق رکھنے والے غیر مسلم دوستوں کو برا لگتا ہے

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
مبارکبادی دینا ناجائز ہونے کی دو وجہ ہیں
ایک انکے تہوار کی تعظیم دوسرے انکی مشابہت
لہذا دل میں ان کی رسم کو برا سمجھتے ہوئے ایسے جملوں سے انکو مبارکباد دیں جس میں نہ انکے تہوار کی تعظیم لازم آۓ اور نہ انکی رسموں کی مشابہت ہو تو گنجائش ہو سکتی ہے مثلا یہ کہے... اللہ کرے تم کو ہر کام میں سیدھا راستہ ملے کامیابی والا راستہ ملے یا یوں کہے اللہ کرے نیا سال آپ کے لئے دونوں جنم کی کامیابی کا ذریعہ بنے یا اللہ آپ کا مستقبل روشن کرے وغیرہ جملے کہے .. اور دل میں ھدایت کی نیت کرے

پھر بھی بہتر یہی ہے کہ خاموشی اختیار کرے مبارکبادی کے مقابلے
بلکہ انکے ساتھ اسلامی اخلاق سے پیش آتے رہیں اور دعا کرتے رہیں اللہ انکے دلوں میں آپ کی محبت ڈال دینگے

📚 فتاوی محمودیہ ۱۹/۵۶۷
📚 فتاوی بزازیہ ۶/۳۳۴
سے مستمبط

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subcaribe Our Channel Www.youtube.com/Bayanatpost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...