حج مقبول ہونے کی علامت
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۴۲ ⭕
حج قبول ہو گیا اسکی کیا علامت ہے؟؟؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
حج قبول ہو گیا اسکی علامت یہ ہے کہ
حج سے واپسی کے بعد اعمال صالحہ کا اہتمام ہو آخرت کی طرف رغبت بڑھ جائے اور ایمانی کیفیت پہلے سے بہتر ہو جائے
مثلا پہلے ڈاڑھی نہ رکھتا ہو تو رکھنے لگے کپڑا ٹخنوں سے اوپر نہ پہنتا ہو تو پہننے لگے
عورت پردہ نہ کرتی ہو تو کرنے لگے
اسلیۓ حج سے واپسی کے بعد اپنے اعمال و اخلاق کا خاص طور سے خیال رکھنا چاہیے اور اطاعت اور عبادت میں خوب کوشش کرنی چاہیے گناہوں اور برے اخلاق سے نفرت اور پرہیز کرنا چاہیے
📚 معلم الحجاج ۳۳۷ سے ۳۴۱
یہ باتیں پیدا ہو گئ تو سمجھو قبولیت کی علامت ظاہر ہو گئ اور اگر یہ باتیں نہیں ہے تو دعا و کوششوں کے ذریعے انکو پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment