*دیوالی کی مٹھائی وغیرہ کھانے کا حکم*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۴۵ ⭕
ہم سے کاروباری وغیرہ تعلق رکھنے والے غیر مسلم بھائی دیوالی کی مٹھائی وغیرہ کھانے کی چیزیں تہوار کے موقع پر بھیجتے ہیں اسکے لینے اور کھانے کا کیا حکم ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
ان چیزوں کا نہ لینا بہتر ہے اگر کسی مصلحت کی وجہ سے لے لی ہو تو اس کے کھانے کو شرعا حرام نہیں کہا جائیگا
📚 فتاوی محمودیہ ۱۸/۳۳
بحوالہ
شامی کتاب الکراہت ۶/۷۵۵
نوٹ... دینے والی کی مکمل یا اکثر کمائ حرام نہ ہو اور یہ چیزیں چڑھاوے وغیرہ کی نہ ہو
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment