*اللہ کی صفات*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۵۴ ⭕
قرآن و حدیث میں اللہ کے بارے میں ہاتھ پیر چہرہ وغیرہ کا تذکرہ آیا ہے تو اسکے کیا معنی؟؟؟ یہ اعضاء تو انسان کے لیے ہیں جبکہ اللہ تعالی کی ذات تو انسان جیسے نہیں ہے
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
اللہ تعالی جسم جیسے ہاتھ پیر چہرہ پنڈلی انگلیاں وغیرہ اور اسکے حرکات مثلا کھانا پینا اترنا چڑھنا اٹھنا بیٹھنا وغیرہ سے پاک ہے
اور قرآن و حدیث میں جہاں ایسی چیزوں کا تذکرہ آیا ہے تو وہاں ظاہری معنی بالاتفاق مراد نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالی کی بعض صفات کی تعبیر محاورہ ہے پھر متقدمین کے نزدیک یہ صفات متشابہات میں سے ہیں یعنی انکی مراد اللہ تعالی کے سوی کوی نہیں جانتا جبکہ متآخرین علماء کے نزدیک ان کی مراد درجہ ظن غالب میں معلوم ہے جیسے اللہ کے ہاتھ سے مراد اللہ کی قدرت ہے اور اترنے سے مراد رحمت کا متوجہ ہونا ہے
📚 عقائد اہل سنت والجماعت صفحہ ۱۱
نوٹ..... ید کا حقیقی معنی تو ہاتھ ہی ہے البتہ اللہ تعالی کی ذات ان چیزوں سے پاک ہے اس سے مراد قدرت باری تعالی ہے
واللہ اعلم بالصواب
*پرساد اور اسکی مٹھائی کھانے کا حکم*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۵۶ ⭕
غیر مسلموں کے تہواروں پر پرساد تقسیم کیا جاتا ہے جس میں کبھی پھل یا پکے پکاے کھانے یا مٹھائی کے ڈبے وغیرہ ہوتے ہیں جو وہ بتوں کی پوجا کے بعد ان کے چڑھاوے کے طور پر تقسیم کرتے ہیں انکا کھانا کیسا ہے؟؟؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
بتوں کی پوجا و نذر کی ہوئ چیزیں شرعا حرام ہیں کسی مسلمان کے لیے اس کا کھانا جائز نہیں
اللہ بتوں پر چڑھائ ہوئ نہیں ہے اور اس میں کوئ ناپاک چیز بھی نہیں ملی ہے تو گنجائش ہے ورنہ نہیں
📚 آپ کے مسائل اور انکا حل ۱/۷۱
📚 فتاوی دارالعلوم دیوبند ۱۶/۷۲
📚 فتاوی ہندیہ ۵/۳۷۴
واللہ اعلم بالصواب
*ٹرین میں راستے پر نماز پڑھنا*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۵۷ ⭕
اگر کوئی شخص ٹرین میں آنے جانے کے راستے پر نماز پڑھتا ہے تو کیسا ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
پڑھ سکتا ہے وقت مجبوری کچھ دیر راستہ روکنے میں حرج نہیں ہے
📚درسی سوال و جواب ۸۵
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment