Thursday, October 5, 2017

حاجیوں کا استقبال کرنا اور حاجی کی ملاقات

حاجیوں کا استقبال کرنا اور حاجی کی ملاقات

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۴۱ ⭕

🔹 حج کرکے آنے والوں کے رشتہ دار بڑی تعداد میں ہوائ اڈے یا ریلوے اسٹیشن انکو لینے جاتے ہیں حاجی جب آتے ہیں تو انکو پھولوں کے ہار پہناتے ہیں معانقہ کرتے ہیں پھر حاجی کو ایک دولہے کی طرح سجی سجائ گاڑی میں بیٹھا کر گھر لے جاتے ہیں بعض جگہوں پر گلیوں محلوں اور گھروں کو بھی خوب سجاتے ہیں جگہ جگہ حج مبارک کے تختے لگاتے ہیں اور کہیں کہیں تو مختلف قسم کے نعرے بھی لگاتے ہیں
کیا اس طرح کی چیزیں اخلاص کے منافی تو نہیں؟؟؟
🔹 حاجی سے ملاقات کا طریقہ کیا ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
🔹 حاجیوں کا استقبال اچھی بات ہے لیکن یہ پھولوں کے ہار اور نعرے بازی وغیرہ بیجا زیادتی فضول خرچی ہے جسکی شریعت میں اصل نہیں ہے
ان سب باتوں کی بنا پر اگر حاجی صاحب کے دل میں بڑائ یا خود پسندی پیدا ہو گئ تو ساری نیکیاں برباد بھی ہو سکتی ہے اسلیۓ ایسے کاموں سے بچنا چاہیے

📚 آپ کے مسائل اور انکا حل ۴/۱۶۱ کا خلاصہ

🔹 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب کسی حاجی سے ملاقات ہو تو اسکو سلام کرو اور اس سے مصافحہ کرو اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو اس سے اپنے لئے دعاء مغفرت کی درخواست کر دو کہ وہ اپنے گناہوں سے پاک صاف ہوکے آیا ہے
... مفہوم حدیث
📚 مسند احمد.  مشکاة شریف

واللہ اعلم بالصواب

✏مفتی عمران اسماعیل میمن صاحب

🕌استاد دار العلوم رامپورہ سورت گجرات

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...