Wednesday, October 25, 2017

قبضہ کن چیزوں میں ضروری

قبضہ کن چیزوں میں ضروری

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۵۹ ⭕

قبضہ کسے کہتے ہیں اور کن چیزوں میں ضروری ہے اور کن چیزوں میں نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
قبضہ در حقیقت کہتے ہیں بیچنے والے کی ملکیت میں سے یعنی اس کے پاس سے مال اٹھا کر یا ہٹا کر اپنی ملکیت میں لیلینا اور قبضے کے لیے تخلیہ یعنی اختیار دیدینا بھی کافی ہے یعنی بیچنے والا خریدنے والے کو چیز اس طور پر دیدے کہ وہ جب چاہے اٹھا کر لیلے اس کو وہ مال وہاں سے اٹھانے میں کوئ رکاوٹ نہ ہو مثلا بکی ہوئ چیز خریدار کے سامنے رکھ دے یا مثلا گاڑی کا ڈبے کی چابی دیدے

جو چیز اپنی جگہ سے ہٹائ نہیں جا سکتی مثلا مکان زمین تو اس میں قبضہ ضروری نہیں ہے قبضے سے پہلے بھی بیچنا جائز ہے
اور جو چیز اپنی جگہ سے ہٹائ جا سکتی ہے اس میں قبضہ ضروری ہے قبضے سے پہلے اسکا بیچنا جائز نہیں ہے

📚 جدید مسائل کے شرعی احکام ۲/۹۹ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...