Thursday, June 7, 2018

ختم قرآن پر شیرینی تقسیم کرنا

*ختم قرآن پر شیرینی تقسیم کرنا*

⭕آج کا سوال نمبر ١۳۸۰⭕

الف، ختم قران اور تراویح پر شیرینی تقسیم کرنا اور اس کے لیے چندہ کرنا کیسے ہے؟

ب، کوئی اپنی طرف سے اپنے ہی خرچ سے مٹھائی لاکر تقسیم کر سکتا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

الف، ختم قران پر شیرینی تقسیم کرنا کو ضروری سمجھنا اور اس کا اہتمام، اور پابندی کرنا جائز نہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین و تابعین سے اس کا ثبوت نہیں ملتا، اس لیے چندہ کرنا جائز نہیں،

ب،  کوئی اپنی جیب سے با خوشی تقسیم کرے تو اس شرط کے ساتھ گنجائش ہے کہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو، مسجد میں ایسے وقت تقسیم کرے کے نماز میں خلل واقع نہ ہو، مسجد اور مسجد کے دروازے پر شوروغل نہ ہو، مسجد کے احترام و آداب کے خلاف کوئی بات پیش نہ آیے،

*📘کتاب النوازل ۸/٣۹۵،۳۹۳*

*📗 باحوالہ احسن الفتاوی ١/۳۷۷*
*📙 فتاوٰی رشیدیہ ۵۱۹*

*📕 شامی کراچی ٢/۲۴۰ باب الجنائز*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...