Wednesday, June 13, 2018

مصافحہ و معانقہ

*مصافحہ و معانقہ*

⭕آج کا سوال نمبر ١۳۸۶⭕

مصافحہ اور معانقہ کب کرے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

جب بھی مسلمان بھائی سے ملاقات ہو سب سے پہلے اسے سلام کرے پھر مصافحہ کرے پہلے کرنے والے پر *اللہ تعالیٰ کی ۹۰ رحمتِ اترتی ہے* اور *دوسرے پر ١۰* اور جدا ہونے سے پہلے اللہ تعالی دونوں کی مغفرت فرما دیتے ہیں، (مظاھرالحق)
مصافحہ سلام کا تکمیلہ ہے یعنی اس سے سلام مکمل ہوتا ہے اور سلام کے بعد کرنا چاہیے،

عید کے دن نماز کے بعد مسجد میں مصافحہ شیعوں کی مشابہت کے وجہ سے منع ہے، مسجد کے باہر اگر ملاقات نہ ہوئی ہو ملاقات کی نیت سے مصافحہ کرے، عید کی خاص سنت اور طریقہ سمجھ کر نہ کرے،

اگر معانقہ سفر سے آنے کے بعد یا پہلی دفعہ ملاقات ہو رہی ہو تو معانقہ کرنا چاہیے، عید کی مخصوص رسم سمجھ کر معانقہ نہ کرے،،

ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہے پھر بھی کوئی مصافحہ کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہاتھ نہ کھینچے ہاتھ کھینچنے میں اس کی ذلت ہوگی اور اسے تکلیف پہنچے گی اور یہ حرام ہے، اس وقت مصافحہ کر لی پھر پیار و محبت سے سمجھا دیں، غرض نفرت کا ماحول پیدا ہو ایسے کوئی صورت اختیار نہ کرے،

ہم اہل سنت والجماعت ہیں، جو عبادت *حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین و تابعین اور تبع تابعین رحمتہ اللہ علیہ* سے جس طرح  جس درجے میں ثابت ہوگی اسے طرح ہم عمل کرینگے تو ہی سنت ادا ہوگی، اور ثواب ملے گا اپنی طرف سے ذرہ برابر کمی بیشی ہمارے اکابرین کو گوارا نہیں تھی اور یہی *صراط مستقیم* سیدھا راستہ ہے،

*📚 مسائل آداب ملاقات ۸۳ سے ۸۶*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

📱💻
https://youtu.be/4smV26d84oE

http://www.aajkasawal.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...