*صدقۃ فطر کیوں*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۸۵⭕
مالدار پر صدقۃ فطر کیوں واجب ہے؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزوں کو فضول و لایعنی اور فحش باتوں کے اثرات سے پاک صاف کرنے کے لئے اور مسکینوں محتاجوں کے کھانے کا بندوبست کرنے کے لیے صدقۃ فطر واجب قرار دیا ہے،
*📘 سنن ابی داؤد*
*✳ فائدہ*
اس حدیث میں صدقۃ فطر کی دو حکمتیں اور اسکے دو خاص فائدوں کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے،
ایک یہ کہ مسلمانوں کے جشن و مسرت کے اس دن میں صدقۃ فطر کے ذریعہ محتاج مسکینوں کی بھی شکم سیری و آسودگی کا انتظام ہو جائگا،
اور دوسرا یہ کے زبان کی بے احتیاطیوں اور بے باکیوں سے روزے پر جو برے اثرات پڑتے ہونگے یہ صدقۃ فطر انکا بھی کفارہ و فدیہ ہو جائگا،
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں میں سے ہر غلام آزاد پر، ہر مرد اور عورت پر چھوٹے اور بڑے پر صدقۃ فطر لازم کیا ہے،
ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کا حکم دیا ہے کہ یہ *''صدقۃ فطر نماز عید کے لیے جانے سے پہلے ادا کر دیا جائے*،
*📘 صحیح بخاری و مسلم*
اگلا حصہ کل انشاء الله
*فقہ العبادات ٣۰۱*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment