*شوہر پردہ کرنے سے روکے تو*
*پردہ کے ۴۰ فائدے*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۹۹⭕
میں نے سمجھدار ہونے سے جوانی اور شادی ہونے تک پردہ کیا، شادی کے بعد میرے شوہر مجھے مجبور کرتے ہے کہ تم برقعہ اور نقاب مت پہنو، تو کیا میرے لیے شوہر کی یہ بات ماننا ضروری ہے؟ اگر نا مانو تو گناہگار تو نہیں؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
پردہ کرنا عورتوں پر فرض ہے اور شرعی حکم ہے، شوہر کے کہنے پر نا چہرہ کھولنا جائز ہے، اور نہ ہی پردہ کا چھوڑنا جائز ہے، شوہر کو سمجھائے اور پردہ کے فائدہ بتلائے، (پردہ کے چالیس فائدے جواب کے اخیر میں ہیں،) پھر بھی مجبور ہی کرے تو اس سے طلاق لے لی جائے، تاکہ وہ ایسی بیوی لا سکے جو ہر ایک کو اپنے حسن کے نظارے کی دعوت دے،
*ایسی صورت میں شوہر بھی سخت گنہگار ہوگا*
*📘 آپ کے مسائل اور ان کا حل جلد ٨ صفہ ۸۶ قدیم ۹۵ جدید*
*پردہ اور نقاب والا برقعہ پہننے کے چالیس فائدے*👇
١، غیر مرد کی بری نگاہ سے حفاظت،
٢، غلط تعلقات پیدا ہونے سے حفاظت،
٣، دھوپ سے حفاظت،
۴، دھول مٹی سے حفاظت،
۵، پردہ سردی سے بھی بچاتا ہے،
۶، سورج کی کرنوں سے رنگ کی حفاظت،
۷، جراثیم سے حفاظت،
٨، پردوشن-پولیوشن سے حفاظت،
٩، بدبو سے حفاظت،
۱۰، کسی کی نظر لگ کر بیمار ہونے سے حفاظت،
١۱، شریف ہونے کی علامت،
١۲، عزت دار ہونے کی علامت،
١۳، معاشرے کا بدکاری سے پاک ہونا اور اس کی حفاظت،
١۴، اللہ تعالیٰ کی محبت کا حاصل ہونا،
١۵، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا نصیب ہونا،
۱۶، پردہ پاکیزگی ہے،
١۷، پردہ گھروالوں اور شوہر سے وفاداری ہے،
١۸، پردہ تقوی ہے،
١۹، پردہ ایمان ہے،
۲۰، پردہ نفاق سے بچاتا ہے،
۲۱، پردہ تہمت اور الزام سے بچاتا ہے،
٢۲، پردہ نسوانی حسن کا محافظ ہے،
۲۳، پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا زریعہ ہے،
٢۴، پردہ عورت کی فطری حیا کا تقاضا ہے،
٢۵، پردہ گھر اور خاندان کی عزت ہے،
۲۶، پردہ عورت کے لیے افضل ترین عمل میں سے ہے،
۲۷، پردہ کرنے والی عورت اپنے رب سے زیادہ قریب ہے،
۲۸، پردہ شیطان اور اسکے مکر سے بچائو کا زریعہ ہے،
۲۹، پردہ تقویٰ کا لباس، اور حیا کی دلیل ہے،
٣۰، پردہ عورت کو فیشن کی شرارت سے محفوظ رکھتا ہے،
٣۱، بے پردگی کی حرام خواہش، گناہ سے بچنے کی وجہ سے جنت کی بشارت ہے
۳۲، پردہ لباس اور زیور کی ریاکاری سے بچاتا ہے،
۳۳، پردے میں چین، ہار کسی کے ٹوڑ جانے سے حفاظت رہتی ہے،
۳۴، پردے سے اندر کا لباس میلا نہیں ہوتا،
۳۵، پردہ کرنے والی عورت بے پردہ عورت کے مقابلے میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتی ہے،
۳۶، پردہ کرنے سے مکھی اور مچھر پریشان نہیں کرتے،
۳۷، پردہ کی وجہ سے کوئی ستائے تو صبر جس کا ثواب بے حساب ہے ملتا ہے،
۳۸، پردہ دین دار ہونے کی علامت ہے،
۳۹، پردہ ازواج مطہرات کی پاک سنت ہے،
۴۰، پردہ کر کے گناہ سے بچنے والی عورت کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے،
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی،*
*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*
💐آج کا کلینڈر 🌴
۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوال المکرم
۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
No comments:
Post a Comment