*صدقۃ فطر کے وجوب کا وقت*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۸۴⭕
صدقۃ فطر کس وقت واجب ہوتا ہے؟ اور کس وقت نہیں؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
صدقۃ فطر عید کی صبح صادق کے وقت واجب ہوتا ہے، لہٰذا وہ بچہ جو صبح صادق سے پہلے پیدا ہوا یا جو صبح صادق سے پہلے صاحبِ نصاب ہو گیا اس پر بھی واجب ہے،
لہذا وہ شخص جو صبح صادق سے پہلے ایمان لایا اس پر بھی واجب ہے،
لیکن وہ بچہ جو صبح صادق کے بعد پیدا ہوا یا کوئی صبح صادق کے بعد مالدار ہوا یا وہ شخص جو عید کی صبح کے بعد ایمان لایا یا صبح صادق سے پہلے مر گیا تو اس پر اس کے مال میں سے دینا واجب نہیں،
*📘 مسائل روزہ صفہ ٢۰۸*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment