*عورتوں کا گھر میں سر کھلا رکھنا؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۹۴ ⭕
عورتوں کے لیے سر چھپانے کی چیز ہے. کیا گھر میں ننگے سر کام کاج کرنا حرام ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
اگر گھر میں غیر محرم جیسے، چچازاد بھائی، پھوپھی زاد بھائی، ماموزاد بھائی، خالہ زاد بھائی دیور جیٹھ رہتے ہو، تو واقعی اسے گھر میں سر ڈھک کر رکھنا چاہیے، لیکن گھر میں اگر صرف شوہر خسر اور محرم رشتے دار ہو تو سر کھلا رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ احتیاط بہرحال گھر کے اندر بھی سر ڈھکے رکھنے میں ہی ہے، کیونکہ اگر کھلے سر رہنے کی عادت بن گئے پھر بے خیالی کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے اور محرم، غیر محرم کا فرق بھی رخصت ہوجاتا ہے،،
*📘 کتاب الفتاوی ۶/۹۹*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*
🗒۸ شوال ۱۴۳۹ ھجری🗒
No comments:
Post a Comment