*روزے، نماز یا دین کی کوئی بات پر جوکس یا ہنسانے کے لیے ویڈیوز بنانا؟*
⭕آج کا سوال نمبر ١۳۷۷⭕
آج کل سوشیل میڈیا میں لوگوں کو ہنسانے کے لیے روزے، تراویح، زکوۃ، پر جوکس لکھے جا رہے ہیں، اور ویڈیو بنائی جا رہی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو ہنسانا اور ساتھ ساتھ میں کچھ سیکھانا بھی مقصود ہوتا ہے لہٰذا ایسا کرنے کا کیا حکم ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
اللہ کے حکم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ بلکہ دین کی کسی بھی بات کا مزاق اڑانا، اس میں عیب نکالنا، اس کا انکار کرنا یا اسے حقیر سمجھنے سے، مومن کافر ہو جاتا ہے اس کا کوئی اچھا مقصد ہو تو بھی ایمان کے جاتے رہنے کا خطرہ ہے لہٰذا ایسے جوکس، ویڈیو بنانے سے اور اس کو آگے بڑھانے(شیر، فاروڈ) کرنے سے بہت ہی ڈرنے کی ضرورت ہے، ایمان کی حفاظت کے لیے اس سے بچنا لازم و ضروری ہے،
واللہ اعلم بالصواب
*📘 عمدۃ الفقہ ۶۹ سے ماخوذ*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment