*اعتکاف کا وقت*
⭕آج کا سوال نمبر ۱۳۷۶⭕
سنت اعتکاف کا وقت کیا ہے، مسنون اعتکاف کتنے دنوں کا کرنا ضروری ہے؟ اس سال کب سے کب تک بیٹھنا ہے؟
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
رمضان المبارک کا آخری عشرہ یعنی آخری دس دن روزوں کا اعتکاف سنت ہے،
(حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں آکر کبھی بھی نہیں چھوڑا )
اس کی شروعات اردو *۲۰ تاریخ* روزے کی غروب آفتاب کے وقت سے ہوتی ہے،
(اس سال ١۴۳۹ ہجری، *۵ جون بروز منگل ٢۰١۸* کے دن غروب آفتاب سے پہلے معتکف کو بیٹھنا ضروری ہے)
اور عید کا چاند دیکھتے ہی اعتکاف ختم ہو جاتا ہے،
چاند چاہے ٢۹ کا ہو یا ٣۰ کا دونوں صورتوں میں سنت ادا ہو جاتی ہے،
*📗 بہشتی زیور جلد ١۱ صفہ ١۰۷ سے ماخوذ*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment