Wednesday, June 6, 2018

اعتکاف کے مکروہات

*اعتکاف کے مکروہات*

⭕آج کا سوال نبمر ١۳٧۹⭕

اعتکاف میں کیا کیا چیزیں  مکروہ و ممنوع ہیں

🔵جواب🔵

اعتکاف کے مکروہات اور ممنوعات حسب ذیل ہیں،

١، بلا ضرورت باتیں کرنا،

٢، حالتِ اعتکاف میں فحش یا بیکار اور جھوٹے قصہ کہانیاں یا اسلام کے خلاف مضامین پر مشتمل لٹریچر، تصویر والے اخبارات و رسائل یا اخبار کی جھوٹی خبریں مسجد میں لانا، رکھنا، پڑھنا، سننا،

٣، ضرورت سے زیادہ سامان مسجد میں لاکر بکھیر دینا،

۴، مسجد میں بجلی، گیس اور پانی وغیرہ کا بیجا استعمال کرنا،

۵، مسجد میں سگریٹ، بیڑی و حقہ پینا،

۶، اجرت کے ساتھ حجامت بنانا، و بنوانا، البتہ اگر کسے کو حجامت کی ضرورت ہے اور بغیر اجرت کے بنانے والا مل نہ رہا ہو تو ایسے صورت اختیار کی جا سکتے ہے، کہ حجامت بنانے والا مسجد سے باہر رہے اور معتکف مسجد کے اندر،

*📘 مسائل اعتکاف سے ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...