Tuesday, June 19, 2018

ماہِ شوال کے روزوں میں قضا رمضان کی نیت صحٰیح نہیں

*ماہِ شوال کے روزوں میں قضا رمضان کی نیت صحٰیح نہیں*

⭕آج کا سوال نمبر ۱۳۹۱⭕

شوال میں شش عید کے روزوں میں قضا کی نیت صحیح ہے? دونوں نیت کرے تو قضا اور  شوال کے چھ روزوں دونوں کی فضیلت مل جائگی?

🔵جواب🔵

رمضان کے روزے فرض ہیں، اور شوال کے چھ روزے نفل ہیں، احادیث میں ان روزوں کی بڑی فضیلت آئی ہے اگر کوئی شخص شوال کے نفل روزوں میں رمضان کے قضا روزوں کی نیت کرتاہے، تو اس صورت میں رمضان کے قضا روزے ادا ہوں گے،نہ کہ نفل
بہتر یہ ہے کہ رمضان کے قضا روزے علیحدہ رکھے جائیں، تاکہ شوال کے چھ نفل روزوں کی فضیلت حاصل ہوسکے۔
*رجوع*
*کل کے سوال میں قضا صحیح ہونا عرفہ اور ۱۵ شعبان پر قیاس کر کے لکھا تھا جو صحیح نہیں شش عید کے روزے مستقل رکھنا مقصود ہے*
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ الصحیح لمسلم ‘‘ : عن أبي أیوب الأنصاري رضي اللہ عنہ أنہ حدثہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال : ’’من صام رمضان ثم أتبعہ ستاًّ من شوال کان کصیام الدہر ‘‘ ۔
(۱/۳۶۹ ، کتاب الصوم ، باب استحباب صوم ستۃ أیام من شوال اتباعا لرمضان)
ما في ’’ الفقہ الإسلامي وأدلتہ ‘‘ : صوم ستۃ أیام من شوال ، ولو متفرقۃ ، ولکن تتابعہا أفضل أو نذراً أو غیر ذلک ، فمن صامہا بعد أن صام رمضان ، فکأنہا صام الدہر فرضاً ، لما روی أبو أیوب : ’’ من صام رمضان ثم أتبعہ ستاً من شوال ، فذلک صیام الدہر ‘‘ ۔ وروی ثوبان : صیام شہر بعشرۃ أشہر ، وصیام ستۃ أیام بشہرین فذلک سنۃ ، یعني أن الحسنۃ بعشر أمثالہا ، الشہر بعشرۃ أشہر ، والستۃ بستین ، فذلک سنۃ کاملۃ ۔ 
(۳/۱۶۴۱ ، الباب الصیام والاعتکاف ، النوع الرابع ، صوم التطوع أو الصوم المندوب)
(۲) ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : وإذا نوی قضاء بعض رمضان والتطوع یقع عن رمضان في قول أبي یوسف رحمہ اللہ تعالی ، وہو روایۃ عن أبي حنیفۃ رحمہ اللہ تعالی ، کذا في الذخیرۃ ۔ (۱/۱۹۷ ، کتاب الصوم ، الباب الأول في تعریفہ وتقسیمہ وسببہ ووقتہ وشرطہ)
ما في ’’ الفتاوی التاتارخانیۃ ‘‘ : ولو کان علیہ قضاء یوم فصام یوماً ونوی بہ قضاء رمضان وصوم التطوع أجزاہ عن رمضان عند أبي یوسف ، وقال محمد : لا یجزي ویکون تطوعاً ۔ 
(۲/۹۹ ، کتاب الصوم ، الفصل الثالث في النیۃ)

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...