Wednesday, June 27, 2018

بیوی کی بے پردگی

*بیوی کی بے پردگی*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۹۸⭕

عورت شرعی پردہ نہیں کرتی تو کیا شوہر اس کا ذمہ دار ہوگا؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر شخص کچھ لوگوں کی نسبت سے ذمہ دار کا درجہ رکھتا ہے، اور ہر ذمہ دار کو ان لوگوں کے بارے میں جواب دینا پڑے گا جو اس کے ماتحت ہیں،

*📘 صحیح بخاری*

اس لئے شوہر اگر بیوی کو پردہ کرنے کی تلقین نہ کرے اور بیوی کا مزاج بدلنے کی مناسب کوشش نہ کرے تو اللہ تعالی کے یہاں جواب دینا پڑے گا اس لیے *بعض صحابہ کرامؓ سے یہ بات منقول ہے کہ بعض خواتین چار مردوں کو جہنم میں لے جائیگی باپ، بھائی، ،شوہر، بیٹا، (کہ انھوں نے مجھے گناہ سے بچانے کی فکر نہیں کی،*)

*📙 کتاب الفتاوی ۶/١۰۰*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

*💐آج کاکلینڈر🌴*

            *۱۲۔۔۔۔۔۔شوال المکرم*

*۱۴۳۹........ھِجرِی*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...