Monday, August 7, 2017

راکھی بیچنا

*راکھی بیچنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۹۵/۱ ⭕

راکھی بیچنا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

راکھی بیچنا گویا کافروں کی مذہبی رسم میں انکا تعاون کرنا ہے لہذا اس سے بچنا ہی چاہیے

📗 فتاوی رحیمیہ ۹/۲۰۶

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۹۵/۲

*قربانی کرنے کی کیا فضیلت ہے؟*

🔵 جواب

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ذوالحجہ کی ۱۰ تاریخ یعنی عید الاضحی کے روز انسان کا کوئی عمل اللہ تعالی کو قربانی سے زیادہ محبوب نہیں ہے
اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں اور بالوں اور کھروں کے ساتھ زندہ ہوکر آئیگا 
اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کی رضا و مقبولیت کے مقام تک پہنچ جاتا ہے پس اے اللہ کے بندوں دل کی پوری خوشی سے قربانی کیا کرو

دوسری روایت میں ہے کہ قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی ملیگی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اون کی بھی یہی فضیلت ہے (اون باریک ہونے کی وجہ سے بالوں کے مقابلے بہت زیادہ ہوتا ہے) آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اون کے ہر تار کے بدلے بھی ایک نیکی ہے (مفہوم حدیث)
..... جانور کے جسم پر ہزاروں بلکہ لاکھوں بال اور اون ہوتے ہیں دینداری کی بات تو یہ ہے کہ اتنے بڑے ثواب کی لالچ میں جس پر واجب نہیں اسکو بھی کوشش کرکے قربانی کر دینی  چاہیے کہ یہ دن چلے جائینکے تو اتنا بڑا ثواب کہاں سے حاصل ہوگا

📗 ترمذی شریف
📗 ابن ماجہ
📙 مسائل قربانی ۳۲

واللہ اعلم

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...