Friday, August 18, 2017

کن جانوروں کی قربانی ناجائز

*کن جانوروں کی قربانی ناجائز*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۰۵

جانوروں کے وہ عیوب کیا ہیں جن سے قربانی جائز نہیں ہوتی؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
وہ عیوب مذکورہ ذیل ہیں

۱... جسکا ایک یا دونوں سینگ جڑ سے اکھڑ گیا ہو

۲... اندھا ہو

۳... اتنا کانا ہو کہ اسکا کانا پن معلوم ہوتا ہو

۴... اتنا لنگڑا ہو کہ خود چل کر قربان گاہ تک نہ جا سکے

۵... اتنا بیمار ہو کہ اسکی بیماری صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہو

۶... جسکے کان آنکھ دم وغیرہ ایک تہائ سے زیادہ کٹ گیا ہن

۷... پیدائشی دانت نہ ہو یا اکثر دانت گر گۓ ہو کہ وہ کھانس چارہ نہ کھا سکتا ہو

۸... ایسا پاگل ہو کہ کھانس چارہ نہ کھا سکتا ہو

۹... کھجلی والا جانور جو بہت دبلا ہو گیا ہو

۱۰... جسکا آنچل سوکھ گیا ہو یا ایک تہائ سے زیادہ کٹ گیا ہو

۱۱... بکری دنبی وغیرہ کے ایک آنچل کا سرا نہ ہو چاہے کٹ گیا ہو یا کسی اور وجہ سے نہ ہو

۱۲... جس گای یا اونٹنی کے آنچل کے دو سرے ختم ہو گۓ ہو

۱۳... ایسا جانور جسکا کھانا ناپاکی اور گندگی ہو

۱۴... جس گای یا بھینس کی زبان پوری یا ایک تہائ سے زیادہ کٹ گئی ہو

۱۵... اتنا کمزور جانور جس میں ہڈی کا گودہ بالکل نہ بچا ہو

۱۶... خنثہ یعنی ہیجڑا ہو

📗 مسائل قربانی رفعت
📙 خلاصة الفتاوی ۴/۳۲۰
📒 فتاوی رحیمیہ ۳/۳۸۳

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

Subscribe Our Youtube Our Youtube Channel
http://Www.youtube.com/BayanatPost

Download Our Android Our Android App
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam.group

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...