Friday, August 11, 2017

ایک قربانی کئ لوگوں کو ایصال ثواب

ایک قربانی کئ لوگوں کو ایصال ثواب

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۰۰ ⭕

چند مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قربانی کرنی ہو تو کیا ہر مرحوم کا الگ الگ حصہ رکھنا ضروری ہے یا ایک ہی حصہ سب کی طرف سے کافی ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
ہر ایک کے لئے الگ الگ حصہ رکھنا ضروری ہے ایک حصہ ایک سے زائد مرحومین کے لئے کافی نہیں ہے
البتہ اپنی طرف سے نفلی قربانی کر کے اسکا ثواب ایک سے زیادہ مرحومین اور زندہ لوگوں کو ایصال کرنا درست ہے جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قربانی کا ثواب پوری امت کو ایصال فرمایا
اگر گنجائش ہو اللہ نے مال دیا ہو تو اپنے مرحوم رشتہ داروں کی طرف سے ضرور قربانی کرے کہ ان دنوں میں دوسرے کسی بھی عمل کے مقابلے سب سے زیادہ قربانی ہی کا ثواب ہے اس سے مرحومین کو بہت فائدہ ہوتا ہے

📗 فتاوی رحیمیہ دارالاشاعت ۱۰/۲۵
📙 کتاب النوازل ۱۴/۵۲۸

واللہ اعلم بالصواب

Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...