Wednesday, August 16, 2017

حاجی کتنی قربانی کرے

حاجی کتنی قربانی کرے

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۰۳ ⭕

جو لوگ حج میں جاتے ہیں عید الاضحی کی قربانی واجب ہے یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
عید الاضحی کی قربانی مالدار مسافر پر واجب نہیں ہوتی البتہ اگر مقیم ہو مثلا سفر حج کے دوران حج کے دنوں کو ملا کر  یعنی ۱۵ روز یا اس سے زائدہ مکہ میں ٹھرنے والا ہو تو اسپر حج کی قربانی کے علاوہ عید الاضحی کی قربانی بھی واجب ہوگی چاہے تو اپنے گھر کروالے چاہے وہیں کر والے جہاں وہ ہے
..... نوٹ..... حج تمتع یا قران کرنے والوں پر حج کی قربانی واجب ہوتی ہے

موجودہ دور کے اعتبار سے  مفتیان اکرم کی رای یہ ہے کہ منی مزدلفہ یہ دونوں علاقے اب مکہ شہر میں داخل ہے لہذا مکہ کا قیام اگر ان دونوں جگہوں کے قیام کو ملا کر ۱۵ دن بنتا ہو تو وہ حاجی مقیم کہلائینگے اور ان پر عید الاضحی کی قربانی بھی واجب ہوگی اگر مالدار ہو تو.....

📗 کتاب المسائل
📙 محمود الفتاوی
📒 فیصلہ فقہی سیمینار

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
Subscribe Our Youtube Channel
http://Www.youtube.com/BayanatPost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...