سود کے مصارف
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۹۲ ⭕
سود کا پیسہ بینکوں میں چھوڑ دینا چاہیے یا اٹھا لینا چاہیے؟
اٹھا لے تو گنہگار ہوگا?
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
بینکوں میں چونکہ سود دیا جاتا ہے لہذا اول تو وہاں پیسے بلاسرکاری مجبوری رکھنا حرام ہے
اگر. سرکاری مجبوری سے رکھ دیاج تو اسکو جلد نکال لینا واجب ہے
البتہ بینکوں کے قانون کے مطابق جمع کردہ پیسوں پر سود لازما ملتا ہے... ایسے میں اپنی رقم نکالتے وقت اس پر ملا ہوا سود بھی نکال لینا واجب ہے نہ نکالنا اور رہنے دینا گناہ ہے
سود کی رقم جسکے مالک کا پتہ نہ ہو اسکا حکم گمی ہوئ چیزوں کا ہوتا ہے
وہ حکم. یہ ہے کہ اسکے ضائع ہو جانے کا خوف ہو تو اٹھا لینا واجب ہے
اور اسکے مالک تک پہنچانا واجب ہے اگر مالک کے ملنے کی امید نہ ہو تو اسکی طرف سے صدقہ کریدنا واجب ہے
لہذا سودی رقم کو اسکے مالک تک پہنچانے کی نیت سے اٹھا لینا چاہیے
خود کے استعمال کی نیت سے اٹھانا اور استعمال میں لانا حرام ہے.....
📗 احسن الفتاوی ۷/۱۶ کا خلاصہ
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost
Download Our Android App
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam.group
No comments:
Post a Comment