Saturday, August 5, 2017

سود کے مصارف

*سود کے مصارف*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۰۹۲ ⭕

سود کا پیسہ بینکوں میں چھوڑ دینا چاہیے یا اٹھا لینا چاہیے؟
اٹھا لے تو اسکو کہاں استعمال کرے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
بینکوں میں چونکہ سود دیا جاتا ہے لہذا اول تو وہاں پیسے رکھنا حرام ہے
اگر رکھ دیا تو اسکو جلد نکال لینا واجب ہے
البتہ بینکوں کے قانون کے مطابق جمع کردہ پیسوں پر سود لازما ملتا ہے... ایسے میں اپنی رقم نکالتے وقت اس پر ملا ہوا سود بھی نکال لینا واجب ہے
کیونکہ
سود کی رقم جسکے مالک کا پتہ نہ ہو اسکا حکم گمی ہوئ چیزوں کا ہوتا ہے
وہ حکم. یہ ہے کہ اسکے ضائع ہو جانے کا خوف ہو تو اٹھا لینا واجب ہے
اور اسکے مالک تک پہنچانا واجب ہے اگر مالک کے ملنے کی امید نہ ہو تو اسکی طرف سے صدقہ کریدنا واجب ہے
لہذا سودی رقم کو اسکے مالک تک پہنچانے کی نیت سے اٹھا لینا چاہیے
خود کے استعمال کی نیت سے اٹھانا اور استعمال میں لانا حرام ہے.....

📗 احسن الفتاوی ۷/۱۶ کا خلاصہ
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

واللہ اعلم بالصواب
Subscribe Our Youtube Channel
Www.youtube.com/BayanatPost

Download Our Android App
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.islam.group

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...