Tuesday, February 20, 2018

۰ دن یعنی چلے کا ثبوت

*۴۰ دن یعنی چلے کا ثبوت*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۶۷ ⭕

تبلیغی جماعت میں جو چلہ و چار مہینہ لگانے کو کہا جاتا ہے اسکی کوئی حقیقت ہے یا محظ ایک رسم اور بدعت ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
چلے تک کسی چیز کی پابندی کی جائے تو اس کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کام میں خاص دلجمعی حاصل ہوتی ہے یہ بات حدیث سے ثابت ہے
بخاری شریف میں ہے کہ نطفہ ۴۰ دن میں علقہ یعنی خون کا لوتھڑا بنتا ہے پھر ۴۰ دن میں مضغہ یعنی گوشت کا لوتھڑا بن جاتا ہے پھر تیسرے ۴۰ دن یعنی چار مہینے میں اس میں روح پھونک دی جاتی ہے اور اس زندگی و موت سے متعلق تمام ہی چیزوں میں اسکا نیک بخت ہونا یا بدبخت ہونا لکھ دیا جاتا ہے
📚 بخاری شریف حدیث نمبر ۳۳۳۲

اسی طرح
۴۰ دن تک تکبیر اولی سے نماز پڑھنے پر نفاق اور جہنم سے بری ہونے کا پروانہ ملنے کی بھی خوش خبری آئی ہے

اسی بنیاد پر ۴۰ دن تک کسی عمل سے فائدہ پہنچنے اور طبیعت میں خاص تبدیلی آنے کا اکابرین تصوف تجربہ بھی بتاتے ہیں

📚 فتاوی محمودیہ ۴/۲۲۳ ۲۲۵

واللہ اعلم بالصواب

✒عمران اسماعیل میمن استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...