*بیوی پردہ نہ کرے تو*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۶۵ ⭕
اگر سمجھانے کے باوجود بیوی پردہ نہ کرے تو کیا کیا جائے
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
اس کو پیار و محبت سے سمجھایا جائے کہ یہ اللہ کا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے اور باپردہ عورتوں کی صحبت یا انکی دینی تعلیمی مجالس میں اگر قریب ہو دن کے وقت میں ہو تو وہاں بھیجے
اس موضوع پر کتاب پڑھ کر سناۓ
اور خوب دعا کرے
انشاءاللہ پردہ کرنے لگیگی عورتوں کا دل نرم ہوتا ہے انکو اگر دین کی بات صحیح نیت سے صحیح طریقے سے سمجھائ جاۓ تو بہت جلد قبول کر لیتی ہے
پھر بھی پردہ کرنے پر تیار نہ ہو جبکہ کوئ شرعی عذر بھی نہ ہو تو اس پر تھوڑی سختی کرے یعنی اسکا بستر الگ کردے ہلکی پھلکی مار کی بھی گنجائش ہے جس سے شدید تکلیف نہ ہو نشان نہ پڑے... پھر خاندان کے سمجھدار لوگوں کو جمع کرکے سمجھاۓ ان ساری راہوں کے باوجود عمل کے لئے تیار نہ ہو تو مجبورا پاکی کی حالت میں صرف ایک طلاق رجعی دے اس سے پشیمان ہوکر اگر عمل کے لئے تیار ہو جائے تو رجوع کر لے
طلاق دینے کے متعلق تفصیلی طریقہ ہمارے سوال نمبر ۵۲۸ میں ملاحظہ کریں
📚 آپ کے مسائل اور انکا حل ۸/۸۷ سے مستفاد
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment