Thursday, July 5, 2018

اُدھار پیسے دے کر سود سے بچ کر حلال نفع لینے کی آسان شکل

*اُدھار پیسے دے کر سود سے بچ کر حلال نفع لینے کی آسان شکل*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۴۰۷⭕

مجھے ایک لاکھ روپے ادھار چاہیے ایک آدمی نفع سے دینے تیار ہے تو نفع دینے کی کیا صورت ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

جو آدمی آپ کو لاکھ روپیہ اُدھار دینے تیار ہے اسے کہا جائے کہ تو لاکھ روپیہ کے سونے یا چاندی کے بسکٹ خرید لے اور وہ لاکھ روپیہ کے بسکٹ مجھے مثلاً ایک لاکھ بیس ہزار میں بیچ دے میں تجھے ہر مہینے دس ہزار ١۲ مہینوں تک ادا کر دونگا، پھر اس خریدار کو چاہیے کے اس بسکٹ کو اسی دن معمولی کھوٹ۔ نقصان سے اسی دکاندار کو بیچ کر وہ رقم کام میں لائے،

٢، آپ کو جس چیز کے لیے پیسے چاہیے اس چیز کو خریدنے کے لئے ادھار دینے والے کو ساتھ لے جاؤ اور اسے کہو کہ تو پہلے خرید لے پھر مجھے نفع سے بیچ دینا، اگر ساتھ میں نہ آتا ہو تو اس کی طرف سے پہلے آپ خریدی کر کے اس کو قبضہ دے دو پھر اس سے زیادہ پیسہ کے بدلے اُدھار خرید لو، نفع اور پیسے کی ادائیگی کی مدت، ہفتے طے کر لیے جائے تو یہ شکل بھی نفع دینا کی جائز ہے،

*📘 مستفاد سود کے مسائل*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۲۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوال المکرم 🌙

         🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری 🌴

🥀یوم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعرات 🥀

📲💻
http://aajkasawal.page.tl/

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...