Sunday, July 8, 2018

فیس بک کا استعمال

*فیس بک کا استعمال*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۴۰۹⭕

مینے فلسطین پر ظلم کے واقعہ کے بعد فیس بک استعمال کرنا بند کر دیا ہے، مجھے سوشئل نیٹ ورک شروع کرنا ہے تو کیا میں یا کوئی اور دوبارہ فیس بک استعمال کر سکتا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

فیس بک کے جائز اور مباح پروگرام دیکھنا اور اس سلسلہ میں اس کا استعمال اگرچہ اپنی ذات کے اعتبار سے جائز ہے، مگر غیرتِ اسلام کے خلاف ہے، اس لئے ایک مسلمان کو فیس بک کے جائز استعمال سے بھی بچنا چاہیے، الا یہ کہ اسلام کے دفاع اور کسی غلط چیز کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے جبکہ غلط پروگرام تو کسی بھی نیٹ ورک کے ذریعہ دیکھنا حرام اور اس سے بچنا واجب ہے،

📑 *فتاوی بنوریہ سیریل نمبر ۱۰۰۷۷*

✏ *مفتی محبوب الہی دارالافتاء بنوری*

حضرت شیخ حنیف صاحب لوہاروی شیخ الحدیث جامعہ قاسمیہ کھروڈ گجرات خلیفہ حضرت شیخ یونس جونپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ فیس بک یہ گندی اور بے حیائی کی دنیا ہی اس پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر رکھی گئی ہے جس کو ہٹایا نہیں جا رہا ہے ہم جب فیس بک کھولتے ہے تو اس کے مالک کو ایک ڈالر ملتا ہے نبی کے گستاخ کو ہم فائدہ پہنچا رہے ہیں، اگر ہم اس تصویر کو ہٹا نہیں سکتے تو کم از کم نبی کی محبت میں اس گستاخ کو فیس بک کے ذریعہ فائدہ پہنچانا چھوڑ دیں نبی کو ہمارا یہ عمل پسند آجائگا تو نبی ہمیں انگلی پکڑ کر جنت میں داخل کرائیںنگے،
احقر کہتا فیس بک پر نگاہ کی حفاظت بہت مشکل ہے لہذا اس کو احتیاطا استعمال نہیں کرنا چاہیے جس کو اسلام کے دفاع یا اس کی اشاعت کے لیے استعمال کرنا ہو کسی بزرگ-اللہ والے کے مشورہ سے استعمال کرے اور انہیں اپنے حالات یعنی فائدہ نقصان کی اطلاع دیتا رہیں،

اور مسلمان جوان عورتیں تو ہرگز استعمال نہ کریں انہیں روک دیں، ہماری لڑکیاں جو زنا میں مبتلا ہو رہی ہیں یا غیروں کے ساتھ شادی کر رہی ہیں اس کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ فیس بک کا استعمال بھی ہے،

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 تصدیق و اضافہ مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🌙 ٢۳ شوال المکرم 🌙

🌴 ١۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری🌴

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...