Wednesday, July 4, 2018

فائنانسر سے کوئی چیز ہفتہ سے خریدنا

*فائنانسر سے کوئی چیز ہفتہ سے خریدنا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۰۶⭕

بینک سے مکان لون لے کر خرید سکتے ہیں یا نہیں آج کی مہنگائی میں ہر مہینے کرایا بھرنا مشکل ہے کرائے سے کچھ زیادہ پیسہ ہر مہینے دے کر چند سالوں میں مکان اپنا ہو جاتا ہے لیکن اس میں سود دینا پڑتا ہے تو گنجائش کی شکل کیا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

گنجائش کی شکل یہ ہے کہ جو مکان ( یا اور کوئی بھی چیز ) آپ کو خریدنا ہو وہ پہلے فائنانسر کو بتا دو فائنانسر وہ چیز بینک سے خرید لے پھر اس کو جتنا سود لینے کا ارادہ تھا اتنا نفع چڑھا کر آپ کو ہفتے سے بیچ دے، اسی مجلس میں کتنے روپیوں کے کتنے ہفتہ کب تک دینا ہے طے ہو جائے تو یہ شکل جائز ہے، لیکن اس میں اطمنان ہونا چاہیے کہ تمام ہفتہ وقت پر بھر پاوں گا، ہفتہ چونکنے کی صورت میں پینالٹی (جرمانہ) یا سود دینا کی نوبت آتی ہو تو یہ شکل جائز نہ ہوگی،

*📘 محمود الفتاوی ٣/۳۸۲ گجراتی اضافے کے ساتھ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

    🥀۲۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شوال المکرم🥀

🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری 🌴

📲💻
http://aajkasawal.page.tl/

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...