Saturday, July 14, 2018

حاجیوں کا دعوت کرنا، یا انکو دعوت کھلانا

........🍜 🍝🍸🍗🥘.........

*حاجیوں کا دعوت کرنا، یا انکو دعوت کھلانا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۱۶⭕

حاجیوں کا حج پے جانے سے پہلے دعوت کرنا، یا ان کو دعوت کھلانا کیسا ہے؟ ہمارے علاقے میں اس کو ضروری سمجھا جاتا ہے اور اس میں تمام رشتے دار و دوستوں کی دعوت کی جاتی ہے لوگ اپنے پر حج فرض ہونے میں ان خرچوں کو بھی شمار کرتے ہیں، تو ایسی دعوت کرنا یا اس میں شریک ہونا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

حج پر جانے سے پہلے فی نفسہ دعوت کرنے میں کوئی حرج نہیں، شریعت کے کسی حکم کی خلاف ورزی کرنے کی نوبت نہ آئے، تو جائز ہے، لیکن آج کل حج کی دعوت کرنے میں یا ان کو دعوت کھلانے میں جو خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں اس کی وجہ سے یہ داوت کرنا یا کھلانے کا طریقہ قابل ترک ہیں،، کیوںکہ دعوت کو ضروری سمجھنا اہتمام کرنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہؓ، ائمہ مجتہدین، سلف صالحین سے ثابت نہیں، اس میں حاجی باقاعدہ اپنے حج کا اعلان کرتا ہے، تصویریں کھینچ واتا ہے، نعرے لگواتا ہے، اس دعوت کے ذریعہ ریاکاری فخر و غرور میں مبتلا ہوتا ہے، حج کے نام پر مردوں عورتوں کا ملاپ بے و پردگی ہوتی ہے، جانے سے پہلے کپڑا، لفافہ وغیرہ تحفہ دینا اور واپسی پر اسکا عوض تمام دینے والوں کو لوٹانا ضروری سمجھا جاتا ہے ان خرچوں کو بھی حج فرض ہونے کے خرچوں میں شامل سمجھا جاتا ہے ان خرچوں کو پورا کرنے کے لیے بعض لوگ سودی قرضہ تک لے لیتے ہیں، لہذا ایسی رسمی دعوت کرنا، اور کھانے و کھلانے سے پرہیز کرنا چاہیے،

واللہ اعلم بالصواب

*📘 فتاوی قاسمیہ جلد ۱۲ صفہ ۱۷۶ سے ۱۷۹ کا خلاصہ*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🗒آج کا کلینڈر 🗒

📲💻
https://aajkasawal.page.tl/

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl

🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...