*تین طلاق کی حکمت*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۲۴⭕
اسلامی شریعت میں تین طلاق کیوں ہیں؟ تین سے زائد یا تین سے کم کیوں نہیں ہے؟ تین طلاق میں بیوی حرام کیوں ہو جاتی ہے ؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
عرب کے جاہلیت کے زمانہ میں طلاق کی کوئی حد مقرر نہ تھی، لوگ جتنی چاہے طلاق دیتے تھے، اور اس کے بعد بیوی سے رجوع کر لیتے، کيونکہ عدت ختم ہو تو نکاح ختم ہو جاتا ہے. مثلاً چوتھی مرتبہ بھی طلاق دی اور عدت (تین حیض یا تین مہینے) مکمل ہو اس کے پہلے ہی واپس رجوع (نکاح میں زبان سے بول کر یا ہاتھ سے چھو کر واپس) کر لیتے تھے، اس طرح ظالم شوہر سے بیوی کو چھٹکارہ نہ ملتا تھا ، دسيوں اور بیسیوں مرتبہ ایسا کرتے تھے، اگر بیوی چلی بھی جاتی تو بیوی کو سمجھا. بجھا كر میٹھی میٹھی باتیں کر کے واپس بلا لیتے تھے، گویا طلاق کو کھیل بنا رکھا تھا،
اس ليے حضرات پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ظلم کو اور تماشے کو ختم کرنے کے لیے فرمایا طلاق زیادہ سے زیادہ تین ہی ہے، تین طلاق سے بیوی حرام ہو جائے گی، تاکہ لوگ تیسری طلاق سوچ سمجھ کر دے، واپس نہ لینے کا پکا اراده ہو ، واقعی بیوی سے اس کی کمی کوتاہی کی وجہ سے نفرت ہو چکی ہے، تو ہی تین طلاق دے، کیوںکہ اب صرف رجوع کرنا یا صرف نکاح پڑھنا کافی نہیں، بلکہ اس بیوی کو واپس لانا ہو تو طلاق دینے کی شرط کیے بغیر وہ کسی سے نکاح کرے اور بیوی کا جسمانی حق (صحبت) ادا کرے اور دوسرا شوہر جب چاہے اپنی مرضی سے طلاق دے یا نہ بھی دے، یا اس کا انتقال ہو جائے اور اس کی بعد اس کی عدت ختم ہونے اس کے بعد بیوی اپنی مرضی سے چاہے تو ہی واپس تیرے نکاح میں آیے گی، جب دوسری مرتبہ نکاح کے مہر کے روپیہ، شادی کا پورا خرچ تجھے ہی کرنا پڑے گا، اب واپس لانا آسان نہیں، اس لیے سوچ سمجھ کر طلاق دینا،
جمع−بہو وچن کم سے کم تین ہوتا ہے پہلی طلاق نکاح کے ختم کرنے کی طلب الٹی میٹم کے لیئے دوسری اس اراده کی تکمیل یعنی اس کو پکا بتانے کے لیے ہے، اور تیسری تو بہت ہو گئی، لہذا نکاح ہی ختم.
*📘 رحمتہ اللہ وسیعہ شرح حجۃ اللہ البالغہ سے ماخوذ*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۱۰۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲📲🖥🖥🖥
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment