*غیر مسلم کی کمائی حرام ہو تو اسکا ہدیہ دعوت قبول کرنا؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۱۸⭕
میرا غیر مسلم سے تجارتی تعلق ہے اس کی کمائی حرام ہے اور وہ شراب بھی بیچتا ہے لوگوں کے غیر شرعی بال بناتا ہے داڑھی مونڈتا ہے اور جوئے کی بھی عادت ہے تو میں اسے کوئی چیز بیچ کر اس کی قیمت اس کی کمائی میں سے لے سکتا ہوں؟ وہ کبھی کوئی ہدیہ پیش کرتا ہے، کبھی دعوت دیتا ہے تو اس کا ہدیہ قبول کرنا، اس کی دعوت کھانا درست ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
جس غیر مسلم کی کمائی. سوال میں ذکر کردہ معاملات کی ہو تو اس کے ساتھ مسلمان کا صحیح لین دین جائز ہے، (یعنی اس سے قیمت لینے، اس کی دعوت کھانے، ہدیہ قبول کرنے کی گنجائش ہے)
*📘 امداد الاحکام ٣/۴۱۰*
*📗 بحوالہ فتاوی زکریا ۵/۲۳۴*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲📲📲
deeneemalumat.net
Sawal jawab ke liye
http://aajkasawal.page.tl
No comments:
Post a Comment