*میک ڈونالڈ، کے ایف سی وغیرہ ہوٹل میں کھانا*
⭕آج کا سوال نمبر ۱۴۱۰⭕
آپ کیا کہتے ہیے
پزا ( pizza ) ہٹ
کے ایف سی ( KFC )
میک ڈونالڈ( McDonald )
ہوٹلس میں کھانے کے متعلق جو کے ہند و پاک میں ہے یہ حلال ہے یا حرام ؟؟؟
🔵جواب 🔵
حامدا و مصليا
ان ہوٹلس میں پکایا جانے والا چکن یا گوشت اگر واقعتا اسلامی شریعت کے مطابق ذبیحہ کا ہو
اسی طرح مختلف چیزوں میں ڈالی جانے چیز اور کھانا پکانے کے تیل وغیرہ میں کسی قسم کے حرام اجزاء کی آمیزش نہ کی گئی ہو اور یہ امور یقینی کے طور پر یا غالب گمان کے درجہ میں ثابت ہو جائے تب تو ان سے تیار کئے گئے کھانے کھانے کی اجازت ہے ورنہ تو ان سے احتراز ہی کیا جائے ۔
جبکہ عمومی طور پر بھی یہ ہوٹلس اپنے عالمی معیار برقرار رکھنے کا زیادہ خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ مشینی ذبیحہ سے بھی احتراز نہیں کرتے اس لئے ان میں تیار کئے جانے والے کھانے کے تمام اجزاء کے حلال ہونے کا یقین نہ ہو جائے اس وقت تک انکے کھانے سے احتراز ہی کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔
📖وفي القرآن الكريم
لا تاكلوا مما لم يذكر اسم الله عليه وانه لفسق.......سورة الأنعام 121اية
وفيه ...انما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما أهل لغير الله به ...سورة النحل آية 115
📗وفي صحيح المسلم عن نعمان بن بشير رضي الله عنه يقول سمعت رسول الله صلي الله عليه و سلم قوله ...ان الحلال بين و ان الحرام بين و بينهما مشتبهات لا يعلمهن كثير من الناس الخ
✏حضرت مفتی حسین جامعہ بنوریہ ٹاؤن
کرانچی
*نوٹ۔آگر غیرمسلم۔ہوٹل۔کے لیٹر پیڈ پرمسلم مفتی کے دستخط ہو یا اس غیر مسلم ہوٹل کا مسلم ملازم گواہی دے تو بھی ان کی بات کا شرعا اعتبار نہیں ہوگا*
✏ مفتی محمد فرحان وارث دار الافتی بنوریہ ٹاؤن کرانچی
تصدیق: عمران اسماعیل میمن سورت استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment