*مختلف سرکاری منصوبوں−اسکیموں کا حکم*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۰⭕
ماں کارڈ، امرت کارڈ، بی پی ایل کارڈ، وغیرہ سرکاری منصوبوں کے کارڈ ہوتے ہیں، جس سے علاج، اسکول فیس وغیرہ سرکاری خدمات مفت یا کم داموں پر فراہم کرتی ہے ہم یہ کارڈ بنوا سکتے ہیں یا نہیں؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
کونسے کارڈ کی کیا حقیقت اور شرائط ہیں وہ ہمیں پورے طور پر معلوم نہیں، البتہ اصولی طور پر یہ جان لے کہ حکومت کی طرف سے بعض لوگوں بعض مخصوص شرائط کے ساتھ جو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، کسی ایسے آدمی کا جو ان مخصوص شرائط پر پورا نہ اُترتا ہو اس کا فائدہ اٹھانا شرعا ناجائز اور حرام ہے،
*📘 محمود الفتاوی ۳/۴۹*
*تنبیہ:-*
(اس میں جتنی آمدنی پر کارڈ ملتا ہے اس سے زیادہ آمدنی والوں کو فارم میں کم آمدنی لکھنا جھوٹ اور اس کے جھوٹے ثبوت پیش کرنا دھوکا اور فریب ہے، ایسا کر کے کارڈ لینا جائز نہیں، شرائط پوری ہو تو ان سرکاری منصوبوں سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے مرد کی آمدنی زیادہ ہو تو بیوی یا بچے کے نام کا بھی کارڈ بنا سکتے ہے، اضافہ از عبد ضعیف)
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲📲💻💻💻
http://aajkasawal.page.tl
http://aajkasawalgujarati.page.tl
http://aajkasawalhindi.page.tl
🔮Telegram channel :🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment