*زکوۃ کس پر واجب*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۲۸⭕
زکوۃ کس پر واجب ہیں؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
جس کے پاس سال کے شروع اور سال کے آخر میں ساڑھے باون تولہ چاندی ۶۱۲ گرام ٣۵ ملی گرام چاندی ہو یا ساڑھے سات تولہ سونا ۸۷ گرام ۴۷۹ ملی گرام سونا، قرض ادا کرنے کے بعد بچاتا ہو اس پر زکوۃ واجب ہیں،
یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت آج ١۶ اپريل ۲۰۱۸ کے حساب سے ہند میں قیمت ۲۵۶۵۰ روپیہ کے بقدر زکات کا مال قرضہ ادا کرنے کے بعد موجود ہو تو بھی زکوۃ واجب ہیں،
مثلا ایک تولا سونا ہیں اور صرف پچاس روپے نقد ہیں اور قرضہ نہیں ہے تو اس پر زکوۃ واجب ہیں کیونکہ ایک تولا سونا اور پچاس روپیے کو ملایا جائے تو چاندی کا نصاب بن ہی جاتا ہیں،
یا بیچنے کے نصاب سے کم کچھ مال ہیں اور کچھ نقد پیسے ہیں اور کچھ سونا کچھ چاندی ہیں ان چاروں میں سے کسی بھی دو کو ملایا جائے تو چاندی کا نصاب کی قیمت تک قرضہ ادا کرنے کے بعد پہنچ جاتا ہے تو اس پر سال کے ختم پر زکوۃ واجب ہیں، سال کے درمیان میں مال نصاب سے کم ہو جائے تو اس کا اعتبار نہیں،،
*📗 مسائل زکاۃ صفہ ۶۱ بحوالہ احسن الفتاوی ۴/۲۵۴ سے ماخوذ*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment