*شب برات کے کب اور کتنے روزے رکھے*
⭕ آج کا سوال نمبر١۳۴۲ ⭕
شبِ برات کے کتنے روزے رکھنے ہیں اور کب؟ اور اس رات کی عبادات کب اور کون سے دن کرنی ہیں ؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
شعبان کے مہینے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے جب پوچھا گیا تو فرمایا اس رات میں وفات کے فیصلے ہوتے ہیں جب میرا فیصلہ ہو تو میں پسند کرتا ہوں کے اس وقت میں روزے سے ہوں *الحدیث*
ویسے ہر مہینہ میں ۱۳،۱۴،۱۵ کے روزے جسے *ایام بیض* کہتے ہیں، سنت ہیں لہذا چاہوں تو اس مہینہ میں کثرت سے روزے رکھو، یا ان تین دن میں رکھ لو یہ شبِ برات کے دوسرے دن ایک روزہ رکھ لو، ہندوستان میں ١ مئی منگل کے دن مغرب بعد سے صبح صادق تک پوری رات یا اکثر رات یا جس قدر ہمت ہو گھر میں عبادت کرنی ہے اور بدھ کے دن ۲ مئی کو ایک روزہ رکھنا بھی کافی ہے دو روزے رکھنے کا حکم عاشورہ کی طرح اس مہینے میں نہیں ہیں، البتہ جتنے زیادہ روزے ہوسکے رکھنا بہتر ہیں،،
واللہ اعلم بالصواب
*📘مسائل شب برات و شب قدر سے ماخوذ*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند
No comments:
Post a Comment