Saturday, April 21, 2018

حج، مکان، شادی کی رقم کی زکوۃ*

*حج، مکان، شادی کی رقم کی زکوۃ*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۳۲ ⭕

حج کیلئے اور مکان کے لیے، اسی طرح بیٹی کی شادی کے لیے جو رقم میں اکھٹا کر رہا ہوں اس پر بھی زکوۃ دینا پڑے گی؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

اگر کسی نے اتنی رقم جو زکوۃ کے نصاب تک پہنچتی ہیں، اس لئے جمع کر رکھی ہے کہ میں اس سے حج کروں گا یا اس سے مکان بنواؤں گا یا گھر خریدوں گا یا اس سے بیٹی کی شادی کرو گا وغیرہ وغیرہ......

تو اگر اس رقم پر سال گذر گیا ہو تو اس پر زکوۃ واجب ہوگی، جب تک یہ رقم رکھی رہے گی اس وقت تک مالک کو ہر سال زکوٰۃ ادا کرنا ہوگی،

حج کا ارادہ کرنا یا مکان خریدنا یا بنوانا یا بیٹی کی شادی وغیرہ   سب کام پر زکوۃ کی ادائیگی کے لیے عذر تصور نہیں ہونگے،

📘 فتاویٰ دارالعلوم دیوبند جلد ۶
📗 بحوالہ در مختار ۷/۲
📕 فقہ العبادات، ۲۸۰
✏تصدیق ۔عمران اسماعیل میمن سورت استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...