*سود کیوں حرام ہے*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۱۵⭕
سود حرام کیوں ہے? یہ ھمارے غیر مسلم بھائی پوچھتے رہتے ہیں
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
*قسط ٣*
*۱۱ پریشانی*
سودی قرضہ اپنے گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ،،، چکانا اتنا مشکل ہو جاتا ہے کہ آدمی کو نیند تک آنا مشکل ہو جاتے ہے، دل کا سکون ختم ہو جاتا ہے
*۱۲ پاگلپن*
سودی نظام میں اکثر لوگ آسانی سے قرضہ ادا نہیں کر پاتے ہیں، اسکے ادا کرنے میں اتنی کوشش اور محنت اور دباؤ برداشت کرتے ہیں جسکی وجہ سے وہ دماغی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں،
*۱۳ خودکشی کرنا*
جب سودی قرضہ چکا نہیں پاتے ہیں تو پریشانیوں اور دباؤ میں آکر خودکشی کر لیتے ہیں، جس کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں،
*ملک سے باہر بھاگ جانا*
بڑے بڑے سودی قرضہ چکانے میں بعض مرتبہ اتنا مشکل ہو جاتا ہے کی انسان اپنا شہر، صوبہ،بلکہ ملک تک چھوڑ اپنے گھر والوں سے دور بھاگ جاتا ہے بعض پارٹی اڑا دیتے ہیں. کاروبار بند کر دیتے ہیں
جس کے واقعات اکثر میڈیا میں سننے میں آہی جاتے ہیں،
*۱۵ ٹیکس میں اضافہ ہونا*
ہندوستان میں مختلف طریقوں سے مختلف چیزوں پر جس پر پہلے ٹیکس نہیں لیا جاتا تھا،،، اب لیا جا رہا ہے اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کی انڈیا پر دوسرے ملک کا اتنا قرضہ ہے کی جس کے ادا کرنے کے لئے جی ایس ٹی کے ذریعہ ٹیکس میں اضافہ اور پیٹرول پر جی ایس ٹی سے بھی زیادہ ٹیکس ڈالا گیا ہے،
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment