*زکوۃ کے غیر مستحقین*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۳۷⭕
زکوۃ کن کن لوگوں کو نہیں دے سکتے پوری بات تفصیل کے ساتھ بتانے کی گزارش؟؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
درج ذیل حضرات کو زکوۃ دینا جائز نہیں،
١ اپنے باپ، دادا دادی، پر دادا پر دادی، اوپر تک،
٢ اپنی ماں نانا نانی پر نانا پرنانی اوپر تک،
٣ اپنے حقیقی لڑکے پوتے پوتیاں پر پوتے پر پوتیاں نیچے تک،
۴ اپنی حقیقی لڑکی نواسے نواسیاں پر نواسے پر نواسیاں نیچے تک،
۵ شوہر کا اپنی بیوی کو زکات دینا اسی طرح بیوی کا اپنے شوہر کو زکات دینا جائز نہیں،
۶ ایسی طلاق شدہ عورت جو عدت گزار رہی ہوں اس کے شوہر کا اس کو زکوۃ دینا جائز نہیں،
٧ مالدار صاحب نصاب کی محتاج نابالغ اولاد کو،
٨ جو عورت بیوہ مالک نصاب ہے اس کو اور اس کی نابالغ بچی کو،
۹ مدرسے کے استاذ کو اور مسجد کے امام کو زکوۃ کے روپیہ سے تنخواہ دینا ناجائز ہیں،
١۰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان والوں کو زکوۃ (جوکہ ہمارے مالو کا میل ہے) دینا جائز نہیں، اگر وہ غریب ہے تو زکوٰۃ کے علاوہ کا روپیہ دیں،
١۱ مالدار مالک نصاب کو،
١۲ زکوٰۃ کا روپیہ مسجدکی، مدرسے کی، خانقاہ کی، مسافر خانے کی یتیم خانے کی اسکول کی عام راستوں کی تعمیر میں کنویں، بورنگ، اور نہروں کی کھدائی میں دینا جائز نہیں،
۱۳ زکوۃ کے روپیہ سے کفن خریدنا قبرستان کی زمین خریدنا جائز نہیں ہیں،
١۴ وہ تمام صورتیں جس میں مستحق کو بلاعوض بلاشرط ہمیشہ کے لئے مالک بنانا پایا نہیں جاتا وہاں زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہ ہوگی،،
📘مسائل زکوۃ صفہ ۲۵۶،۲۸۶ سے ماخوذ
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment