*حج کمیٹی میں جمع کی گئی رقم پر زکوۃ*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۳۳⭕
میں نے حج کمیٹی میں ٢ لاکھ روپیہ پورے جمادی الاخریٰ میں جمع کر دیئے تھے اور میں ۲۱ رمضان المبارک کو زکاۃ نکالتا ہوں تو کیا مجھے ان روپیوں پر زکوۃ دینا پڑے گی؟؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
آپ نے حج کمیٹی میں پورے روپیہ جمع کرا دیئے اور حج کی منظوری بھی آ گئی لہذا ان روپیوں پر تو زکاۃ نہیں نکالنی ہیں، البتہ ہوائی جہاز خرچ، معلم فی اور دوسرے خرچوں کے بعد جتنے پیسے سعودی ریال کی شکل میں واپس ملینگے ان کی زکوٰۃ نکالنا واجب ہوگی،،
📘 کتاب المسائل ٢/۲۱۶
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment