*سود حرام ہونے کی حکمتیں*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳١۴ ⭕
*قسط ٢ سود کیوں حرام ہے؟ اسکے دنیاوی نقصانات کیا،، کیا ہیں؟*
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
اسکے دنیاوی نقصانات بہت سے ہیں جس میں سے کل ۶ ذکر کیا تھے مزید حسب ذیل ہیں،
*٧ فضول خرچی کرنا*
ہر وہ شخص جسکی کمائی بلا محنت کی یا حرام کی ہوگی وہ فضول خرچی. اور اپنے مال کو رسموں رواج اور دکھلاوے میں بغیر فائدہ کے کاموں میں خوب اُڑائیگا،
*۸ نکما سست ہو جانا*
جسکو نفع بغیر محنت کے بیٹھے بیٹھے کمانے کی عادت پڑ جاتی ہے وہ اپنا ہنر، فن بھول جاتا ہے پھر اس سے محنت کا کام نہیں ہوتا اسکی طبعیت سست ہو جاتی ہے،
*۹ مہنگائی بڑھانا*
بڑے بڑے تاجروں کو بڑی مقدار میں لون ملتی ہے، چھوٹے تاجروں کو بڑی مقدار میں لون نہیں ملتی اس لیئے بڑے تاجر بازار سے پورا مال اُٹھا لیتے ہیں پھر اپنی من مانی قیمت سے بیچتے ہیں کیوں اسکو اتنا بڑا متعین نفع سود کا چکانا ہے اسلیے اس کے لئے مہنگا بیچنا ضروری ہو جاتا ہے،
*۱۰ بخیل ہوں جانا*
کیوں کے اسکو دنیا، ملک، شہر، کے سب سے زیادہ مالدار آدمی میں جو نمبر حاصل ہے وہ اس اونچی نمبر سے نیچے نمبر پر نہ آجائے اسلیے یہ اتنا مالدار، زیادہ بینک بیلنس کے مالک ہونے کے باوجود لمبی رقم کبھی بھی ہسپتال یا غریبوں کے فائدے کے لیے نہیں دیتے،
*باقی کل انشاء الله*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment