Friday, March 2, 2018

والدین اور اہل و عیال کو ناراض کر کے جماعت میں جانا*

*والدین اور اہل و عیال کو ناراض کر کے جماعت میں جانا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۷۲ ⭕

کیا والدین اور اہل و عیال کو ناراض کر کے جماعت میں جانا جائز ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
حقوق واجبہ یعنی اہل و عیال کا نان و نفقہ اور اگر والدین کا نفقہ بھی اسی پر لازم ہو تو اس کو چھوڑ کر جانا جائز نہیں
اسی طرح والدین ضعیف ہیں یا بیمار ہیں اور انکا خیال رکھنے والا دوسرا نہیں تو انکو ایسی حالت میں چھوڑ کر جانا بھی جائز نہیں ہے

اگر حقوق واجبہ کی ادائگی کا انتظام ہو اور والدین کو مذکورہ بالا ضرورت نہ ہو تو ایسے میں والدین یا اہل و عیال کو روکنے کا حق حاصل نہیں ہے اور اگر باوجود روکنے کے چلا گیا تو گنہگار نہ ہوگا

📚 حقیقت تبلیغ صفحہ ۸۹

واللہ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...