Saturday, March 3, 2018

نوجوان لڑکیوں کا ڈرائیونگ سیکھنا*🚗

*نوجوان لڑکیوں کا ڈرائیونگ سیکھنا*🚗🛵
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۷۴ ⭕

نوجوان لڑکیوں کا ڈرائیونگ سیکھنا کیسا ہے؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
نوجوان لڑکیوں کا ڈرائیونگ سیکھنا فی نفسہ مباح ہے یعنی شریعت میں اسکی ممانعت نہیں ہے
یہ اسوقت ہے جبکہ بے پردگی نہ ہو غیر محرم استاد نہ ہو غیر محارم کے ساتھ اختلاط نہ ہو
البتہ سخت ناپسند ہے

لیکن چونکہ عموما یہ شرائط پورے نہیں ہوتے اور بھی اس میں بہت سے مفاسد ہیں جو سیکھنے کے بعد ظاہر ہوتے ہیں یہ مشاہدہ بھی ہے لہذا عورتوں کو اس سے بچنا ہی بہتر ہے

قرآن کا تو حکم ہے
..... تم اپنے گھروں میں رہو زمانہ جاہلیت کی طرح اپنی زیب و زینت کو دکھاتی نہ پھر و
📚 سورہ احزاب پارہ ۲۲ آیت ۳۳

📚 فتاوی رحیمیہ جدید ۴/۱۹۵
بحوالہ
📚 حقوق مباشرت
کا خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

عمران اسماعیل میمن استاذ دار العلوم رام پورہ گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...